بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

بلاول بھٹو زرداری سے مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر خرم دستگیر خان نے بھی زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی سے پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے رہنما ارباب عالمگیر خان اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن ارباب زرک خان نے بھی ملاقات کی، جس میں خیبرپختونخوا بالخصوص پشاور کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری سے قومی اسمبلی کے رکن عبدالقادر گیلانی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی اور ملتان کے عوام کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔