پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے استنبول میں شدید سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ استنبول میں شدید سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر دلی افسوس ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 16, 2026
شہباز شریف نے کہا کہ اپنے عزیز بھائی صدر رجب طیب اردوان اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ میری دعا ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہوں اور لاپتہ افراد کو بحفاظت تلاش کر لیا جائے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ترکیہ کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔