وزیراعظم ایمرجنسی کے بعد منگل کو پشاور کا پہلا دورہ کریں گے، اہم اجلاس متوقع

وزیراعظم  ایمرجنسی کے بعد منگل کو  پشاور کا پہلا دورہ کریں گے، اہم اجلاس متوقع

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال، امن و امان، انتظامی معاملات اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورۂ پشاور کے دوران گورنر ہاؤس میں ان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوگا، جس میں صوبے کو درپیش اہم مسائل اور حالیہ پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی پشاور جائیں گے۔

اجلاس میں صوبے کے انتظامی امور، جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور  صوبے میں امن و استحکام کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔