نیب کے سہیل آفریدی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد سمیت 5 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری

نیب کے سہیل آفریدی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد سمیت 5 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری

انکوائری میں ذرائع آمدن سے زائد اثاثوں، بدعنوانی اور بدعنوان طرز عمل کے الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، نیب نے چار گواہوں باچا سید، محمد عارف شاہ، سراج احمد اور نوید احمد کو 20 سے 22 اکتوبر 2026 کے دوران بیانات اور متعلقہ ریکارڈ کے لیے طلب کیا ہے۔

نیب نے اسلام آباد کی ایٹین ہاؤسنگ سوسائٹی اور جلوزئی ہاؤسنگ سکیم سے متعلق پلاٹوں کی الاٹمنٹ، ملکیت اور ادائیگیوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے، خیبر پختونخوا کے محکمہ حسابات کے دفتر کو ڈاکٹر امجد علی کی تنخواہ، الاؤنسز، مراعات اور سفری اخراجات کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب کے مطابق طلب کردہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی اور مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔