بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

متاثرہ بچوں کا مقدمہ لڑنے والے ایڈووکیٹ طارق منصور نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کیس کو دبانے کی کوشش کررہی ہے، ولیکا ہسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے 169 سے زائد بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے، جبکہ متاثرہ بچوں کی تعداد تقریباً 200 تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

وکیل کے مطابق ولیکا ہسپتال میں اب تک ایچ آئی وی سے متاثرہ 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

طارق منصور نے کہا کہ سندھ حکومت کی تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ تاحال جمع نہیں کرائی گئی، جبکہ ولیکا اسپتال واقعے کا مقدمہ بھی تاحال درج نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ کی دفعہ 3 کے تحت تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے۔

ایڈووکیٹ طارق منصور نے وزیر اعظم سے وفاقی سطح پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کی اپیل کی ہے، انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ جسٹس فور ولیکا ہسپتال کو ٹرینڈ بنائیں۔