پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر اندراجِ مقدمہ کی درخواست خارج کر دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے چند روز قبل فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اندراجِ مقدمہ کی درخواست ایڈووکیٹ ریاض حنیف راہی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
دوسری جانب عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ پمز واقعے سے متعلق درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہیں۔