آج کل میڈیا کھمبوں کے پیچھے بہت پڑا، بڑے بڑے اینکر کھمبوں پر پروگرام کر رہے ہیں: مراد علی شاہ

آج کل میڈیا کھمبوں کے پیچھے بہت پڑا، بڑے بڑے اینکر کھمبوں پر پروگرام کر رہے ہیں: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے میڈیا کی تعریف کی تھی انہوں نے مسائل کی نشاندہی کی، میڈیا نے تعریف دل پر لے لی پھر کھمبا کھمبا کرنا شروع کردیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میڈیا کی تنقید سے فائدے بھی حاصل ہوئے، پاکستان میں اگر کہیں بلدیاتی نظام کام کر رہا ہے تو وہ صرف سندھ میں ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ اب سنا ہے دوسرے صوبے میں بھی بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں وہ ہمارے جیسا نہیں ہے۔