بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سمیت اہم رہنماؤں کی ملاقاتیں

بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سمیت اہم رہنماؤں کی ملاقاتیں

بلاول بھٹو زرداری سے سابق وفاقی وزیر غوث بخش خان مہر نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین سے سندھ میں محکمہ صنعت و تجارت کے وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے ملاقات کی اور انہیں اپنے محکمہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت بابا غلام رسول عمرانی نے بھی ملاقات کی اور اپنے محکمے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔