ثبوت سامنےلائیں ورنہ عدالت میں گھسیٹوں گی، مریم نواز کا سالک حسین کو ہرجانے کا نوٹس

ثبوت سامنےلائیں ورنہ عدالت میں گھسیٹوں گی، مریم نواز کا سالک حسین کو ہرجانے کا نوٹس

اس سے قبل اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ چودھری سالک کے پاس ثبوت ہے تو سامنےلائیں ورنہ عدالت میں گھسیٹوں گی، آپ وفاقی وزیر ہیں، الزام نہ لگائیں، ثبوت پیش کریں، چودھری سالک کو ہرجانےکا نوٹس بھجواؤں گی۔

انہوں  نے کہا کہ چودھری سالک کہتےہیں سب سےبہترین حکومت پرویزالہیٰ کی تھی مگر جب بارش میں گجرات گئی تو اتنا پانی تھا کہ میری گاڑی ڈوب گئی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اتنی کرپٹ ہے تو وزیر بن کر کیوں بیٹھےہیں، میں کسی کی نہیں سنتی، پنجاب میں افسران کو میرٹ پر لگاتی ہوں، جو سفارش پرآتا ہے تو ملک اور عوام کا بیڑا غرق کرتا ہے۔