آسٹریہ میں پاکستانی سفارت خانے کے اکاؤنٹنٹ کی خورد برد کا انکشاف

آسٹریہ میں پاکستانی سفارت خانے کے اکاؤنٹنٹ کی خورد برد کا انکشاف

آڈٹ حکام نے بتایا کہ آسٹریہ میں پاکستانی سفارت خانے کے اکاؤنٹنٹ سلمان قریشی نے 16 کروڑ 56 لاکھ روپے خورد برد کیے، خورد برد کی گئی رقم اپنے اور اہلیہ کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں رکھی گئی، یہ کیس ایف آئی اے کو بھجوایا گیا تھا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اب تک دو ایف آئی آرز درج ہو چکی ہیں، ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ ضمانت پر رہا ہو چکا ہے۔

چیئرمین پی اے سی سید نوید قمر نے کہا کہ چھ سال گزرنے کے باوجود اب تک صرف ایف آئی آرز ہی درج ہوئی ہیں، ایف آئی اے کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، لگتا ہے ایف آئی اے صرف سیاسی مقدمات کو دیکھتی ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کر لیا۔