کے پی میں ایمرجنسی کے دوران وزیراعلیٰ کے اختیارات گورنر کو منتقل کرنے کی منظوری

کے پی میں ایمرجنسی کے دوران وزیراعلیٰ کے اختیارات گورنر کو منتقل کرنے کی منظوری

گورنر خیبرپختونخوا اختیارات کے استعمال کے حوالے سے ہر ماہ وفاقی حکومت کو جائزہ رپورٹ پیش کریں گے، وفاقی کابینہ نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل، گورنر خیبرپختونخوا کی قیادت میں صوبے کے عوام کی بہتری، خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کاوشیں یقینی بنائے گی۔

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق

وفاقی کابینہ نے پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق بھی کر دی، پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ 11 جون 2023 کو طے پایا تھا، جس کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے، کویتی حکومت 19 جولائی کو اس معاہدے کی توثیق کر چکی ہے۔
نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری

وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سفارش پر نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی، کابینہ کو نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا، فیول سبسڈی دسمبر تک جاری رہے گی: وزیراعظم

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے ملک بھر سے مصوروں اور ڈیزائنرز سے تجاویز لی گئیں، وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ کابینہ کمیٹی نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تفصیلی مشاورت بھی کی۔

شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جعلی نوٹوں کی روک تھام کے لیے سکیورٹی فیچرز بڑھانے کے ساتھ جدید میٹریل استعمال کیا جائے گا، جس سے نوٹوں کی استعمال کی معیاد میں بھی اضافہ ہوگا۔

10 روپے کا سکہ متعارف کرایا جائے گا

وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے بینک نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کروانے کی بھی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں کے 26 اکتوبر کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 22 جنوری، 26 فروری، 5، 18 اور 27 اگست جبکہ 11 اور 22 ستمبر کے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔