سندھ حکومت کا آبادکاروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا  آبادکاروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 20 نومبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام کے تحت آبادکاروں میں سبسڈی رقم کی فراہمی کا افتتاح کریں گے۔

وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے بتایا کہ اس سلسلے میں تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، اراکین سندھ اسمبلی اور پارٹی رہنما شرکت کریں گے۔

وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر کی زیر صدارت آبادگاروں کی رجسٹریشن اور سبسڈی کی فراہمی کی افتتاحی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری زراعت محمد زمان ناریجو نے آبادکاروں کی رجسٹریشن اور تقریب کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔

سردار محمد بخش خان مہر کے مطابق رواں ربیع سیزن میں بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے ساڑھے 5 لاکھ آبادگار مستفید ہوں گے، سندھ ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام کے تحت آبادکاروں کے لیے مجموعی طور پر 17 ارب روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے۔