پاکستان
خلاصہ
- پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے مخصوص 12 اضلاع کو ڈرون حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس منصوبے پر 10 ارب روپے سے زائد خرچ کیے جائیں گے۔
مشیر اطلاعات برائے مخصوص اضلاع محمود جان بابر کے مطابق جدید ٹیکنالوجی ڈرون کی شناخت اور اسے گرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کسی بھی ڈرون کے ان 12 اضلاع میں داخل ہوتے ہی یہ ٹیکنالوجی متحرک ہو جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی ایک شیلڈ کی طرح مخصوص اضلاع کو ڈرون سے تحفظ فراہم کرے گی۔
محمود جان بابر کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانا وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 70 ارب روپے کے مختص فنڈز میں سے 60 ارب روپے پولیس کے لیے رکھے گئے ہیں، جبکہ 12 مخصوص اضلاع کی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لیے 10 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔