جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع

جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع

الیکشن ٹربیونل نے سید امام مالک کی درخواست پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا، سید امام مالک نے 3 پولنگ سٹیشنز پر مبینہ بے ضابطگیاں چیلنج کی تھیں۔

پوسٹل بیلٹس کی گنتی کے بعد پیپلز پارٹی کے عطاء اللّٰہ شاہ کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے 6 ہزار 618 ووٹ حاصل کیے تھے۔

عطاء اللّٰہ شاہ کو سید امام مالک پر صرف 13 ووٹوں کی برتری حاصل تھی، الیکشن ٹربیونل نے 6 نومبر کو ان کی اسمبلی رکنیت معطل کر دی تھی۔

تینوں پولنگ اسٹیشنز پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 ہزار 780 ہے۔