دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، ساہیوال سے مبینہ بھارتی ایجنٹ گرفتار

دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، ساہیوال سے مبینہ بھارتی ایجنٹ گرفتار

سی ٹی ڈی نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مبینہ کارندے محمد سید عدنان علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بارودی مواد سے تیار کردہ آئی ای ڈی برآمد کر لی۔

ایف آئی آر کے مطابق گرفتار ملزم راولپنڈی کا رہائشی ہے جسے اوکاڑہ میں پام سٹی مین گیٹ، راؤ سکندر اقبال روڈ سے حراست میں لیا گیا، ملزم مبینہ طور پر اوکاڑہ میں دہشت گردی کی کارروائی کے لیے بارودی مواد سمیت موجود تھا۔

مقدمے میں بتایا گیا کہ ملزم کے قبضے سے 1953 گرام وزنی آئی ای ڈی برآمد ہوئی، جس میں ڈیٹونیٹر، سرکٹ، بیٹریاں اور وائرنگ نصب تھی، اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) نے موقع پر پہنچ کر آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایکسپلوزیو ایکٹ اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے جب کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔