مریدکے: باپ کی پستول سے اتفاقیہ گولی چل گئی، 11 سالہ بچی جاں بحق

مریدکے: باپ کی پستول سے اتفاقیہ گولی چل گئی، 11 سالہ بچی جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا جہاں رات گئے گھر میں پستول صاف کرتے ہوئے باپ سے اچانک گولی چل گئی، جو اس کی کمسن بیٹی حنا عظیم کو جا لگی۔

گولی لگنے سے بچی شدید زخمی ہوگئی، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق سٹی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد بچی کے والد عظیم کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس نے کارروائی مکمل کرنے کے بعد 11 سالہ حنا عظیم کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔