خیبرپختونخوا میں رواں سال 105 انکوائریز شروع، 45 مکمل

خیبرپختونخوا میں رواں سال 105 انکوائریز شروع، 45 مکمل

اجلاس میں گورنر فیصل کریم کنڈی کو صوبائی انسپکشن ٹیم کی افرادی قوت، بجٹ، فرائض، انکوائری کے طریقہ کار، کارکردگی اور درپیش مسائل سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال مجموعی طور پر 105 انکوائریز شروع کی گئیں، جن میں سے 45 مکمل کر لی گئی ہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے صوبائی انسپکشن ٹیم میں ای گورننس پالیسی کا نفاذ یقینی بنایا جائے جبکہ صوبائی انسپکشن ٹیم کے ایکٹ اور اختیارات کا دیگر صوبوں کے قوانین سے تقابلی جائزہ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی انسپکشن ٹیم کی منظور شدہ سفارشات پر تمام محکمے بروقت عملدرآمد یقینی بنائیں، سرکاری وسائل کے تحفظ اور بدعنوانی کی روک تھام کے لیے انکوائری نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے صوبائی انسپکشن ٹیم اپنا کردار مزید فعال انداز میں ادا کرے۔