پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) راولاکوٹ میں دورانِ ڈیوٹی مسلح حملے میں فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت علی کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی۔
راولاکوٹ کے علاقے متیالمیرا میں فسادی جتھے کی فائرنگ سے دورانِ ڈیوٹی شہید ہونے والے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت علی کی نمازِ جنازہ میں کور کمانڈر کراچی، شہید کے لواحقین، سینئر سول و عسکری اور پولیس حکام نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ میں شریک افراد نے شہید کی فرض شناسی، بہادری اور عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ اس موقع پر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا۔
نمازِ جنازہ کے بعد شہید برکت علی کا جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
ملک کے امن و استحکام کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، سکیورٹی ادارے امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔