پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار

پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار

آسیان کے سیکرٹری جنرل کاؤ کم ہورن کے ساتھ ملاقات کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں مکالمے کےفروغ کیلئےآسیان کی کوششوں کواہمیت دیتا ہے، امن، استحکام اورمشترکہ ترقی کیلئےاجماعتی کوششیں ضروری ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اورآسیان کےدرمیان عوامی سطح پرتبادلوں کوفروغ دینے کےخواہاں ہیں، آسیان سیکرٹری جنرل کادورہ شراکت داری آگے بڑھانے کےعزم کی عکاس ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آسیان سیکرٹری جنرل کادورہ باہمی تعاون کونئی تقویت دے گا، پاکستان اورآسیان کےدرمیان نئے شعبوں میں تعاون کی ضرورت ہے، تعاون کےفروغ کیلئے آج کےمذاکرات اہمیت کےحامل ہیں۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل آسیان کاؤ کم ہورن نے کہا کہ پاکستان اور آسیان کے درمیان سیکٹرل ڈائیلاگ شراکت داری 1993 میں قائم ہوئی، پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں، مختلف شعبوں میں تعاون کےوسیع مواقع موجود ہیں۔

سیکرٹری جنرل آسیان نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، عوامی روابط،ثقافتی تبادلوں اورنجی شعبے کی ترقی میں تعاون ناگزیر ہے۔