پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط

پاکستان اور ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام پر دستخط

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی وزارتِ بین الصوبائی رابطہ اور ترکمانستان کی وزارتِ ثقافت کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔

ان معاہدوں اور دستاویزات سے پاکستان اور ترکمانستان کے اس مشترکہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ میں ترکمانستان کے نائب چیئرمین کابینہ و وزیر خارجہ رشید مریدوف کے ہمراہ پاکستان اور ترکمانستان کے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، زراعت و غذائی تحفظ، ٹرانسپورٹ و مواصلات، صنعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، تعلیم، صحت، بینکاری و مالیات، سیاحت، کھیل اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران بجلی کے شعبے میں تعاون، ٹرانزٹ تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ کے امکانات بھی زیرِ غور آئے، دونوں فریقوں نے کاروباری اداروں کے درمیان روابط، ادارہ جاتی شراکت داری اور عوامی سطح پر تبادلوں کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان اور ترکمانستان کا تجارت و توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ طے پانے والے فیصلوں اور معاہدوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس، اداروں کے درمیان قریبی رابطہ کاری اور باقاعدہ پیش رفت کا جائزہ لینا ضروری ہے، تاکہ دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کو عملی فوائد میں تبدیل کیا جا سکے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی، وفاقی وزیر برائے تجارت، وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم، وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور وزیر مملکت برائے قومی ورثہ و ثقافت کے علاوہ متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ زیرِ التوا مسائل کے حل اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہیں۔

ترکمانستان کے وزیرِ خارجہ رشید میریدوف نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور مسلسل سفارتی کوششوں کو سراہا۔