لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بدستور پہلا نمبر، اے کیو آئی 267 ریکارڈ

لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بدستور پہلا نمبر، اے کیو آئی 267 ریکارڈ

تفصیلات کے مطابق سی ای آر پی آفس میں فضائی آلودگی کی شرح 396 ریکارڈ کی گئی، جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 340 رہا۔ برکی روڈ اور پیراگون میں آلودگی کی شرح 330 ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح اے آر ایم میں ایئر کوالٹی انڈیکس 308، ماڈل ٹاؤن اے بلاک میں 270 اور بیدیاں روڈ پر 263 ریکارڈ کیا گیا۔ اے آر سی میں فضائی آلودگی کی شرح 244 جبکہ ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 242 رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق عسکری ٹین میں اے کیو آئی 186 جبکہ برکی روڈ کے ایک مقام پر فضائی آلودگی کی شرح 166 ریکارڈ کی گئی۔

فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں اور خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو آلودہ فضا سے محفوظ رکھیں۔