بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات، یاتریوں کی آمد جاری

بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات، یاتریوں کی آمد جاری

ریلوے سٹیشن پر ضلعی انتظامیہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران نے یاتریوں کا استقبال کیا، اس موقع پر یاتریوں پر گل پاشی کی گئی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

یاتریوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے ریلوے سٹیشن سے گوردوارہ جنم استھان پہنچایا گیا۔

بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز کل 22 نومبر کو رات اکھنڈ پاٹھ کی رسم سے ہوگا، تقریبات 24 نومبر تک ننکانہ صاحب میں جاری رہیں گی۔

بھارتی سکھ یاتری بھی تقریبات میں شرکت کے لیے کل 22 نومبر کو ننکانہ صاحب پہنچیں گے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔