دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب

دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب

  بھارت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے معاملے پر بات ہوگی اور ضرور ہوگی، تاہم اشتعال انگیزی سے مسائل کا حل نہیں نکلے گا۔

انہوں نے بھارتی میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنا اور اس مسئلے کو ختم کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے معاملے پر جب بھی بات ہوگی، شواہد کے ساتھ ہوگی، پاکستان دہشت گردی سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور بھارت سے کئی مرتبہ دہشت گردی کے ثبوت مانگے ہیں، پاکستان کے پاس بھی دہشت گردی سے متعلق شواہد موجود ہیں۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ وہ بھارت باہمی معاملات پر بات چیت کرنے نہیں آئے، ت اہم دہشت گردی ایک اہم معاملہ ہے جس پر بات ضرور ہونی چاہیے۔