پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد آج سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات دوپہر ڈیڑھ بجے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے چیمبر میں ہوگی، ملاقات میں پیپلزپارٹی کی طرف سے صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار، ناصر حسین شاہ، وقار مہدی اور دیگر شامل ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی طرف سے ڈاکٹر فاروق ستار، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی طحٰہ احمد خان اور دیگر موجود ہوں گے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے ایم کیو ایم سے 29 نومبر کی ریلی ملتوی کرنے کی درخواست کی جائے گی، ایم کیو ایم پاکستان پہلے ہی 29 نومبر کی ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔