پاکستان
خلاصہ
- شمالی وزیرستان: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں عوام اور سکیورٹی فورسز یکجا ہو گئے، جہاں پاک فوج سےوالہانہ محبت اورمکمل یکجہتی کااظہار کیا جا رہا ہے۔
ؤمیرعلی میں سکیورٹی فورسز اور مقامی عمائدین کے درمیان خوشگوار ماحول میں خصوصی مکالمہ ہوا، جس میں حسو خیل اورموساکی کےعوام اورمقامی عمائدین نے سیکیورٹی فورسزسے والہانہ محبت اوراعتماد کااظہارکیا۔
اس موقع پر فوج میں شمولیت کے سوال پرمقامی نوجوانوں کاجذبہ قابلِ دید تھا جب کہ شرکا نے پرجوش اندازمیں ہاتھ اٹھا کروطن کےدفاع کا عزم ظاہرکیا۔
مکالمےکےدوران سیکیورٹی اہلکاروں نے نوجوانوں اور بچوں کو تعلیم کےحصول اور روشن مستقبل کی جانب راغب کرنے پرزور دیا۔ تقریب کےاختتام پر پاکستان زندہ باد اورپاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے،فضا نعروں سےگونج اٹھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام اورسیکیورٹی فورسز کے درمیان باہمی اعتماداور خوشگوار مکالمہ پائیدارامن واستحکام کی مضبوط بنیاد ہے۔