ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ سندھ، طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ سندھ، طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست

خصوصی نشست کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے مختلف سوالات کیے، جن کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے مفصل اور مدلل جوابات دیے، اس موقع پر سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے، قومی شعور اور ملکی دفاع میں پاک فوج کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نشست میں شریک طلبہ کا کہنا تھا کہ اس خصوصی ملاقات کے ذریعے انہیں سوشل میڈیا پروپیگنڈے کو سمجھنے، قومی شعور اجاگر کرنے اور ملکی دفاع میں پاک فوج کے کردار سے متعلق آگاہی حاصل کرنے کا موقع ملا۔

شرکا نے قومی یکجہتی، ملکی استحکام اور پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔