صومالیہ کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ

Published On 12 January,2026 11:38 pm

موغادیشو:(دنیا نیوز) صومالیہ کی کابینہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کردیے۔

عرب میڈیا کے مطابق صومالیہ کی کابینہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات صومالیہ کی وحدت، خودمختاری اور سالمیت کےخلاف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

کابینہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی مداخلت اور سرگرمیاں آزاد اور خودمختار ملک کے لیے خطرہ اور دیگر ممالک کی خودمختاری کے احترام کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، متحدہ عرب امارات کی مبینہ مداخلت اور سرگرمیوں کے حوالے سے صومالیہ کے پاس ٹھوس ثبوت ہے۔

صومالیہ کی کابینہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سکیورٹی اور دفاعی تعاون کے تمام معاہدوں کو منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ صومالیہ کی تین بندرگاہوں کے معاہدے بھی منسوخ کردیے ہیں۔