خلاصہ
- لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں عبوری تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے شیرانوالہ گیٹ اور ٹیکسالی گیٹ میں جاری انڈر گراؤنڈ پارکنگ کے کام کو آئندہ سماعت تک روکنے کا عبوری حکم دے دیا۔
عبوری حکم میں لکھا گیا کہ پی ایچ اے لاہور میں درختوں کی محافظ ہے چھوٹا درخت بھی کاٹا جائے تو پی ایچ اے کو حرکت میں آنا چاہیے۔
عبوری حکم میں لکھا پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار سمیت دیگر افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جاتی ہے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
حکم نامے میں مزید لکھا گیا پنجاب یونیورسٹی میں درختوں کی کٹائی پر ڈی جی پی ایچ اے نے وائس چانسلر کے ساتھ میٹنگ نہیں کی، ڈی جی پی ایچ اے کو چاہیے تھا درختوں کی کٹائی پر وائس چانسلر سے تحقیقات کرتے۔
پنجاب یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر درخت کاٹے گے اور انکو سستے داموں فروحت کیا گیا جبکہ عدالت کے درختوں کی کٹائی سے متعلق 2023 کے احکامات کی خلاف ورزی بھی کی گئی ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کے احاطہ سے بغیر کسی روک ٹوک درختوں کو کاٹا گیا جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے درختوں سے متعلق ایس پی تفتیش کی نگرانی کرے۔