گوجرانوالہ میں ٹرک اور آٹو رکشہ میں تصادم سے 2افراد جاں بحق

گوجرانوالہ میں ٹرک اور آٹو رکشہ میں تصادم سے 2افراد جاں بحق

واقعہ جی ٹی روڈ چیانوالی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے مخالف سمت میں آنے والے آٹو رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے رکشہ لٹ گیا اور اُس میں سوار دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔

دوسری جانب پولیس نے ٹرک قبضے میں لے کر ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی۔