علاقائی
خلاصہ
- کامونکی: (دنیا نیوز) جی ٹی روڈ چیانوالی کے قریب ٹرک اور مسافر رکشہ میں تصادم سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے، حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
حادثے میں 50 سالہ محمد سلیم موقع پر جاں بحق ہو گئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے دوسرے شہری کی شناخت 50 سالہ علی اصغر کے نام سے ہوئی جو طارق گارڈن کے رہائشی تھے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے کامونکی اور گوجرانوالہ کے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔