علاقائی
خلاصہ
- احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) تیز رفتاری کے باعث 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 14 سالہ سڑکا جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ نواحی علاقے گھڑی کنڈی میں پیش آیا، 2 موٹر سائیکل پر 5 افراد سوار تھے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت محمد مکی کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں رضا، احمد، عثمان اور حسنین شامل ہیں جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔