ڈسکہ: گدھا گاڑی سے ٹکرا کر موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ڈسکہ: گدھا گاڑی سے ٹکرا کر موٹرسائیکل سوار جاں بحق

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ ڈسکہ کے علاقے بھروکے پل کے قریب پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار زین گدھا گاڑی سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں زین شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا سکا اور دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کی اور لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شرو کر دی گئی ہے۔