سانحہ بھاٹی گیٹ: سیوریج لائن میں گرنے والی ماں بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

سانحہ بھاٹی گیٹ: سیوریج لائن میں گرنے والی ماں بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

رپورٹ کے مطابق دونوں ماں بیٹی کے سروں پر زخم کے نشانات پائے گئے جبکہ خاتون سعدیہ کے دائیں کندھے کی ہڈی بھی ٹوٹ چکی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 9 ماہ کی بچی ردا فاطمہ کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی، سعدیہ کی کمر پر متعدد زخموں کے نشانات تھے، دونوں کی موت سر اور گردن کی ہڈیاں ٹوٹنے کی وجہ سے ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم خاتون ڈاکٹر نے کیے، جس کے بعد رپورٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔