دنیا
خلاصہ
- ایتھنز: (دنیا نیوز) یونانی جزیرے کے قریب کوسٹ گارڈ اور تارکین وطن کی کشتیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تارکینِ وطن کی کشتی لیبیا سے مسافروں کو لے کر نکلی تھی، خوفناک تصادم کے نتیجے میں 14 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یونانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ سپیڈ بوٹ نے خطرناک حربے اختیار کیے اور فائرنگ کی، بچ جانے والوں کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر کے ساتھ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔