لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی 2 کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد ہلاک

Published On 16 November,2025 06:53 am

تریپولی: (دنیا نیوز) لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی 2 کشتیاں الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلال احمر کے مطابق ایک کشتی پر بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 26 تارکین وطن سوار تھے، کشتی الٹنے سے 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، دوسری کشتی میں 69 تارکین سوارتھے جن میں 2 مصری اور درجنوں سوڈانی شامل تھے، لیبیا کوسٹ گارڈ کے مطابق 91 تارکین وطن کو ریسکیو کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ لیبیا گزشتہ کئی برسوں سے یورپ کی جانب بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کرنے والے افریقی اور ایشیائی تارکینِ وطن کیلئے ایک اہم گزرگاہ بن چکا ہے، یہاں سے خستہ حال کشتیوں کے ذریعے سمندر پار کرنے کی کوشش میں اکثر جان لیوا حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔