امام بارگاہ دھماکے کے خلاف اسلام آباد بار کا سوگ اور ہڑتال کا اعلان

امام بارگاہ دھماکے کے خلاف اسلام آباد بار کا سوگ اور ہڑتال کا اعلان

اسلام بار کے اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن افسوس ناک واقعہ پر دُکھ کا اظہار اور افسوس ناک واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک لایا جائے، ایسے واقعات دے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد بار کا مزید کہنا تھا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے۔