علاقائی
خلاصہ
- راولپنڈی:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے گوجرخان کے علاقے میں’ہون ڈیم‘ میں ڈوب کر2 لڑکے جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پانی میں ڈوبنے والے لڑکوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق لڑکوں کی شناخت عرفان اور شاہزیب کے نام سے ہوئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ لڑکوں کی عمر17 سے 18 سال بتائی جارہی ہیں ، مرنے والوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔