علاقائی
خلاصہ
- کوئٹہ: (دنیا نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں گھر کی دیوار گرنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب گھر کی دیوار اچانک گر گئی اور بچہ ملبے تلے دب گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر جانبر نہ ہو سکا تاہم واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔