علاقائی
خلاصہ
- کوئٹہ:(دنیا نیوز) حکومت بلوچستان نے ماہ رمضان کے دوران دفتری اوقات کا اعلان کر دیا۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اعلامیہ کے مطابق رمضان میں سرکاری دفاتر صبح 9 بجے کھلیں گے، ہفتے میں 5 روزکام کرنے والے دفاتر پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔
اِسی طرح جمعہ کے روز 5روزکام کرنے والے دفاتر دوپہر 1 بجے بند ہوں گے، ہفتے میں 6روزکام کرنے والے دفاتر پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ جمعہ کے روز 6 روزکام کرنے والے دفاتر دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے، رمضان کے بعد معمول کے اوقات بحال کر دیے جائیں گے۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اعلامیہ میں تمام سرکاری اداروں کو فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔