علاقائی
خلاصہ
- کوئٹہ (دنیا نیوز) بلوچستان کے حلقے قلات پی بی 36 کی ری پولنگ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میرضیاءاللہ لانگو 14ہزار281ووٹ لیکر کامیاب پائے جب کہ جمعیت علماء اسلام کے میر سعید لانگو 11 ہزار 64 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اِسی طرح بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر قادر بخش 5 ہزار 8 سو35 ووٹ لیکر تیسرے نمبررہے، پی بی 36 کے7 پولنگ سٹیشنز پر ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 41فیصد رہی۔
خیال رہے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے ہوئی، جہاں تقریباً 8,838 رجسٹرڈ ووٹرزجن میں 5,517 مرد اور 3,321 خواتین نے حصہ لیا۔
واضح رہے یہ ری پولنگ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد ہوئی، جس میں جے یو آئی ف کے امیدوار میر سعید احمد لانگو کی درخواست پر میر ضیاء اللہ لانگو (BAP) کی کامیابی کو معطل کر کے مخصوص سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا گیا تھا۔