گوادر میں پہلی بار خواتین کے لئے خصوصی مینا بازار کا انعقاد

گوادر میں پہلی بار خواتین کے لئے خصوصی مینا بازار کا انعقاد

انتظامیہ کے مطابق بازار کا مقصد خواتین کو محفوظ اور بااختیار ماحول فراہم کرنا اور سماجی و کاروباری روابط کو فروغ دینا ہے۔

بازار ضلع انتظامیہ گوادر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر منعقد کیا گیا جسے پہلے دن ہی زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔

بازار میں غیر معمولی رش، تمام سٹالز مکمل طور پر بک ہو گئے، مینا بازار میں 30 سے زائد سٹالز لگائے گئے تھے۔

کئی خواتین کاروباری حضرات نے اپنے آن لائن برانڈز پہلی بار فزیکلی متعارف کروائے، اس ایونٹ کا مقصد خواتین کے کاروبار کو فروغ دینا اور انہیں رابطے و سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔