عارفوالہ: تیز رفتار موٹرسائیکل نہر میں گرنے سے خاتون جاں بحق

عارفوالہ: تیز رفتار موٹرسائیکل نہر میں گرنے سے خاتون جاں بحق

حادثہ بورے والا روڈ پر پر پیش آیا، حادثہ میں بیوی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی، ریسکیو اہلکاروں نے شوہر کو نکال لیا، آنکھ میں مچھر داخل ہونے سے تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر نہر میں گری۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا، پولیس نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی۔