علاقائی
خلاصہ
- ساہیوال: (دنیا نیوز) کارفٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
حادثہ عارفوالہ روڑ پر 118/9 ایل کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت نثار کے نام سے ہوئی ہے، سرفراز، عثمان غنی اور حبیب اللہ زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والے نثار کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئی۔