ہارون آباد: رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی

ہارون آباد: رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی

حادثہ غلیانوانہ ٹبہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ہسپتال میں زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے، رکشہ کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی ہے۔