علاقائی
خلاصہ
- لودھراں: (دنیا نیوز) لودھراں میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اطلاع پرپولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی 18 سالہ مجاہد کے سے شناخت ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی، ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، ڈرائیور کو پکڑنے کیلئے ٹیمیں تسشکیل دیدی ہیں جس کو جلد حراست میں لیا جائے گا۔