بصیر پور میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے نوعمر ڈرائیور جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

بصیر پور میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے نوعمر ڈرائیور جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

کھگہ مہر شاہ میں ٹریکٹر ٹرالی زیادہ لوڈ ہونے کے باعث الٹ گئی حادثہ میں نوعمر ٹریکٹر ڈرائیور جاں بحق جبکہ دوسرا نوجوان زخمی ہو گیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس حکام نے بتایا کہ ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ورثا کے سپرد کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے کی شناخت علی اصغر سکنہ ٹھٹھہ منصب والا دیپالپور کے نام سے ہوئی، زخمی نوجوان کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی۔