بہاولنگر میں گاڑی تلے کچلے جانے سے راہ گیر جاں بحق

بہاولنگر میں گاڑی تلے کچلے جانے سے راہ گیر جاں بحق

حادثے میں نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی ہے، کار سوار موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔