کراچی: کار اور رکشہ میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی

کراچی: کار اور رکشہ میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی

کار اور رکشہ میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں کی شناخت فرحان اور وقاص کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاء کی تلاش شروع کردی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کردی۔