کراچی میں گاڑی میں آگ بھڑکنے سے بچیوں، خواتین اور مرد سمیت 9 افراد جھلس گئے

کراچی میں گاڑی میں آگ بھڑکنے سے بچیوں، خواتین اور مرد سمیت 9 افراد جھلس گئے

ریسکیو ذرائع کے مطابق جھلسنے والوں میں 3 بچیاں، 4 خواتین اور دو مرد شامل ہیں، جھلسنے والے تمام افراد کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا، گاڑی میں فیملی سوار تھی چلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑکی، متاثرہ افراد شادی کی تقریب سے واپس گھر جارہے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جھلس کر زخمی ہونے والے افراد خداد کالونی کے رہائشی ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتا ہے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔