خلاصہ
- میرپور خاص: (دنیا نیوز) میرپور خاص میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 2 نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
حادثہ میرواہ گورچانی کے قریب پیش آیا، حادثے کے نتیجے سید نبن شاہ کے رہائشی 25 سالہ امام بخش ولد پیر بخش جونیجو، 20 سالہ عبدالستار ولد جوڑیو جونیجو اور گوٹھ میر ولی محمد ٹالپر کا رہائشی 16 سالہ سنیل ولد ویرشی بھیل شدید زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ڈگری پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور تینوں زخمیوں کو فوری طور پر متعلقہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرواہ گورچانی منتقل کر دیا، ڈاکٹرز نے شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کر دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ سول ہسپتال میں زخمی امام بخش ولد پیر بخش جونیجو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جبکہ سنیل ولد ویرشی بھیل سول ہسپتال حیدرآباد منتقلی کے دوران ہی دم توڑ گیا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوانو کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔